Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹیڈیم میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی ختم 

سٹیڈیم میں داخلے کے وقت توکلنا ایپ میں ویکسین ریکارڈ دکھانا ہوگا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت سپورٹس نے پورے ملک میں کورونا ایس او پیز میں نرمی کے فیصلے کے بعد سٹیڈیم میں شائقین کے لیے  ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق  بیان میں کہا گیا کہ سٹیڈیم میں سماجی فاصلے کی پابندی بھی اب ضروری نہیں رہی ہے۔
 وزارت سپورٹس نے کہا ہے کہ کھلے مقامات پر شائقین ماسک پہننے کے پابند نہیں ہوں گے البتہ انڈور مقامات میں ماسک کی پابندی کرنا ہوگی۔
وزارت سپورٹس نے بیان میں ہدایت کی کہ شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کے وقت توکلنا ایپ میں ویکسین ریکارڈ دکھانا ہوگا۔ ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں نہیں لی ہوں گی انہیں سٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شیئر: