Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں شاہ عبداللہ آب زمزم پروجیکٹ منگل سے کھلے گا

 ہفتے کے تمام دن روزانہ صبح 8 سے رات 11 بجے تک کھلا رہے گا(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ شاہ عبداللہ آب زمزم پروجیکٹ منگل 8 مارچ سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہفتے کے تمام دن روزانہ صبح 8 سے رات 11 بجے تک آب زمزم پروجیکٹ کھلا رہے گا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا ایس او پیز میں تخفیف کے فیصلے کے بعد آب زمزم پروجیکٹ کھولا جارہا ہے۔
شاہ عبداللہ پروجیکٹ سے ہر پندرہ دن میں فی کس زمزم کے 20 کین دیے جائیں گے۔
پانڈہ، بن داود اور دانوب شاپنگ سینٹرز سے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ  اور جدہ میں آب زمزم کے کینز کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ 

شیئر: