چار ماہ کے دوران بدعنوانی کے 2476 کیسز
سب سے زیادہ کیسز نومبر دسمبر میں ریکارڈ پر آئے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن نے گزشتہ چار ماہ کے دوران بدعنوانی کے 2476 کیسز پر کام کیا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق سب سے زیادہ کیسز نومبر دسمبر میں ریکارڈ پر آئے۔ ان کی تعداد 657 بتائی گئی ہے۔
اس عرصے کے دوران 860 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 143 کو فروری مارچ میں گرفتار کیا گیا۔ بعض کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کا تعلق دفاع، داخلہ، صحت، تعلیم، انصاف، بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کی وزارتوں نیشنل گارڈز، خارجہ سے ہے۔
ان پر مالیاتی و انتظامی بدعنوانی، رشوت ستانی، اثر و نفوذ کے بے جا استعمال، منی لانڈرنگ، سرکاری خزانے میں غبن، اقتدار کے غلط استعمال، جعلسازی کے الزامات ہیں۔