Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھ وزارتوں کے 143 اہلکار بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

گزشتہ ماہ 5072 تفتیشی کارروائیاں کی گئی ہیں ( فوٹوٹوئٹر)
سعودی عرب میں کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھۃ) نے کہا ہے کہ’ چھ وزارتوں کے 143 ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ رشوت، اثرونفوذ کے غلط استعمال اور جعلسازی کے الزامات ہیں‘۔  
عکاظ اخبار کے مطابق’ کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ گزشتہ ماہ 5072 تفتیشی کارروائیاں کی گئی ہیں‘۔ 
کارروائی کے دوران محکمہ جاتی اور فوجداری کے متعدد کیسز ریکارڈ پر آئے۔ 544 سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ان میں سے 143 کو باقاعدہ حراست میں لیا گیا۔ بعض کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ ملزمان کا تعلق دفاع، داخلہ، صحت، انصاف، تعلیم اور بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کی وزارتوں سے ہے‘۔
نزاھۃ نے کہا کہ’ جب اورجہاں کسی کومالیاتی یا انتظامی بدعنوانی کا شبہ کو ٹول فری نمبر یا ای میل پر رابطہ کرکے مطلع کریں۔ یہ اقدام سرکاری خزانے کے تحفظ کے لیے ضروری ہے‘۔ 

 

شیئر: