ڈی جی خان.. آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے زندہ پیر میں جھڑپ کے دوران ایک اہلکار جاں بحق جب کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔ قبائلی علاقے میں رینجرز اور حساس اداروں کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔ رینجرز اہلکار کامران جاں بحق ہو گیا ۔فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مرنے والے دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔مزید نفری کو طلب کر کے آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ۔ علاقے میں غاروں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔