Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسیمانند کی رہائی کیخلاف اپیل کی تجویز مسترد

نئی دہلی۔۔۔۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کے حکام نے نئی دہلی میں ادارہ کے حیدرآباد آفس کی تجویز مسترد کردی کہ مکہ مسجد میں دھماکے کے ملز سوامی اسیما نند کو ضمانت پر رہا کرنے کے اقدام کو چیلنج کیاجائے۔ مکہ مسجد میں 18مئی 2007کو دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور 58زخمی ہوئے تھے۔ 23مارچ کو حیدرآباد کی عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کردیا تھا اور پھر تحقیقاتی ادارے کی طرف سے عدالتی حکم کے خلاف اپیل نہ کرنے کے بعد یکم اپریل کو اسے چنچل گوڑا جیل سے رہا کردیا تھا ۔حیدرآباد میں حکام نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے حکم کو کئی بنیاد پر چیلنج کیاجاسکتا ہے۔این آئی کے ڈائریکٹر جنرل شرد پوار نے بتایا کہ این آئی اے کی طرف سے عدالتی حکم کے خلاف اپیل کرنے کا امکان اب بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔

شیئر: