’دوحہ میں غیر قانونی طور پر البیک کا نام اور لوگو استعمال کیا گیا‘
’دوحہ میں کسی نے غیر قانونی طور پر ہمارا نام اور لوگو استعمال کیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے مشہور ریستوران البیک نے کہا ہے کہ قطر کے دار الحکومت دوحہ میں اس نے کوئی برانچ نہیں کھولی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق البیک نے یہ وضاحت ٹوئٹر پر ایک سوال کے جواب میں کی ہے۔
ٹوئٹر پر البیک کے آفیشل اکاؤنٹ پر کسی نے سوال پوچھا کہ دوحہ میں البیک کے نام اور لوگو کے ساتھ ریستوران کھلا ہے‘۔
’کیا یہ ریستوران البیک کی شاخ ہے کیونکہ اس کا ذائقہ البیک سے مختلف ہے‘۔
اس پر البیک انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’دوحہ میں کسی نے غیر قانونی طور پر ہمارا نام اور لوگو استعمال کیا ہے‘۔
’یہ برانچ ہماری نہیں ہے تاہم قانونی کارروائی کرنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کر رہے ہیں‘۔