Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کے یوکرین پر حملوں سے شہر تباہ، ہزاروں افراد بے گھر

روس کے یوکرین پر حملوں کے دوران چار شہروں خارکیف، چیرنیہیف، سومی اور ماریوپل پر بھاری شیلنگ کی گئی۔ اس دوران 30 لاکھ  سے زائد افراد ہمسایہ ممالک میں پناہ لے چکے ہیں جبکہ کئی ابھی بھی جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یوکرین پر حملوں سے ہونے والی تباہی دیکھیے خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں۔

اقوام متحدہ کے مطابق یوکرین جنگ میں اب تک 1500 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس نے شہری آبادیوں کے علاوہ تھیٹر اور ہسپتال پر بھی میزائل حملے کیے ہیں۔

یوکرین کے چار شہروں خارکیف، چیرنیہیف، سومی اور ماریوپل پر سب سے زیادہ شیلنگ کی گئی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے صدر کو جنگی مجرم قرار دیا ہے۔

روس فی الحال یوکرین کے بڑے شہروں پر قبضہ نہیں کر سکا۔

روس نے یوکرین کے تھیٹر پر بھی حملہ کیا ہے جس میں پانچ سو سے زائد افراد نے پناہ لی ہوئی تھی۔

روس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ نے یوکرین کے لیے 800 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین میں شہریوں کی حفاظت اور امداد تک رسائی سے متعلق اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں بحث ہوگی۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے مطابق یوکرین پر حملہ کامیاب رہا ہے۔

شیئر: