Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احد رضا میر کی نیٹ فلکس سیریز ’ریزیڈینٹ ایول‘ کب ریلیز ہوگی؟

نیٹ فلکس پر موجود معلومات کے مطابق فلم میں سنہ 2036 کے دور کو دکھایا جائے گا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی اداکار احد رضا میر نیٹ فلکس کی نئی سیریر ’ریزیڈینٹ ایول‘ کا حصہ ہوں گے۔
امریکی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’ورائٹی‘ نے نیٹ فلکس نے احد رضا میر کے نئی سیریز کا حصہ ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن سیریز میں ان کے کردار کے حوالے ابھی تک کوئی معلومات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔
نیٹ فلکس پر موجود معلومات کے مطابق فلم میں سنہ 2036 کے دور کو دکھایا جائے گا جہاں ایک جان لیوا وائرس نے دنیا میں قیامت برپا کردی ہے اور زمین پر وائرس سے متاثر خون چوسنے والی مخلوق کا قبضہ ہوگیا ہے۔
سیریز میں احد رضا میر کے علاوہ امریکی اداکار لانس ریڈک، برطانوی اداکارہ ایلا بالنسکا، تمارا سمارٹ، امریکی اداکارہ سیانا اگوڈنگ، کورین نژاد جرمن اداکارہ ایڈیلائن روڈولف اور میکسیکن اداکارہ پاؤلا نونیز شامل ہیں۔
احد رضا میر کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ’ریزیڈینٹ ایول‘ نیٹ فلکس پر 14 جولائی سے سٹریم ہوگا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ’برائی بدل گئی ہے۔ ریزیڈینٹ ایول نیٹ فلکس پر 14 جولائی سے پھیل رہا ہے۔‘
احد رضا میر پاکستان اداکار اور پروڈیوسر آصف رضا میر کے صاحبزادے ہیں اور پہلے بھی پرواز ہے جنون، آنگن، عہد وفا، یہ دل میرا اور دھوپ کی دیوار جیسے ہٹ فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

شیئر: