شاہ سلمان کا مصری صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، دھماکوں کی مذمت
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے گرجاگھروں میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں پر اظہار افسوس کیا۔ شاہ سلمان نے دھماکوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے صدر سیسی کو یقین دلایا کہ سعودی حکومت اور عوام مصر کے ساتھ ہے۔ شاہ سلمان نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اورزخمی ہونے والوں کے لئے جلد شفایابی کے لئے دعا کی۔ خادم حرمین شریفین نے صدر سیسی سے کہا کہ دہشت گردی کے انسداد کے لئے سعودی عرب ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔