Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں 2 دھماکے ،36ہلاک،متعدد زخمی

قاہرہ .. مصر میں اتوار کو2 بم دھماکوں میں36 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ اسکندریہ میںتاریخی گرجا گھر کے باہر خودکش حملے میں 3 اہلکاروں سمیت11 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے۔ اس سے چند گھنٹے قبل طنطا شہر کے گرجا گھر میں ہونے والے بم دھماکے میں25 افراد ہلاک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں کئی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم گرجا گھر کے ہال میں نشست کے نیچے نصب تھا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی۔دھماکے ایسے موقع پر ہوئے ہیں جب پوپ فرانسس بھی رواں ماہ مصر کا دورہ کرنے والے ہیں۔تاحال کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں۔ مصری صدر عبدالفتح السیسی نے قومی دفاع کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔واضح رہے کہ 11 دسمبر 2016 کو مصر قاہرہ کے مرکزی چرچ میںدھماکے میں 25 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر: