Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاص مہک نئی اورپرانی کتابوں کا فرق بتا دیتی ہے

لندن ۔۔۔۔۔۔ کتابوں کے شوقین حضرات جو مختلف اسٹال سے پسند کی پرانی کتابیں خریدتے ہیں ۔ اکثر یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کتابوں میں کسی لائبریری کی لکڑی کے مہک ، سگریٹ پینے کی بو اور اسی قسم کی دوسری چیزیں محسوس کی جا سکتی ہیں ۔ کچھ لوگ اس کتابوں سے اٹھنے والی اس چمک کو اس شخص کے پسینے سے اٹھنے والی بو قرار دیتے ہیں جس نے پہلے یہ کتاب پڑھی ہو سائنسدانوں اور کتب بینی سے دلچسپی رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ کتابوں سے اٹھنے والی بو جیسی بھی ہو اسے ہمارے ثقافتی ورثے کا حصہ سمجھنا چاہئے ۔ کتابوں کی خاص مہک واضح طور پر پرانی اور نئی کتابوں کا فرق بتا دیتی ہے مگر اس کی حتمی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ۔ مختلف لوگ مختلف عنوان سے ان خوشبوئوں کو تعبیر کرتے ہیں ۔ 86فیصد لوگوں نے کتابوں سے اٹھنے والی بو کو گوارا قرار دیا ہے ۔

شیئر: