پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی کے ساتھ اپنی منگنی کی تصویر پوسٹ کی تو سوشل میڈیا صارفین کے درمیان وہ بحث کا بڑا موضوع بن گئے۔
سوشل میڈیا پر جو چیز سب سے دلچسپ دیکھنے میں آ رہی ہے، وہ ہے ہانیہ عامر کے نام کا ٹرینڈ۔ یعنی منگنی تو عاصم اظہر اور میرب علی کی ہوئی لیکن میمز اداکارہ ہانیہ عامر کی وائرل ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی دوستی سے تو سبھی واقف تھے لیکن ماضی میں آپس میں شادی یا منگنی کی خبروں کی یہ دونوں تردید کرتے رہے ہیں۔
عاصم اظہر نے اپنی منگنی کی اطلاع دیتے ہوئے انسٹا گرام پر لکھا کہ ’خدا کے فضل اور اپنے والدین کی دعاؤں سے ہم اپنی منگنی کا اعلان کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘
اس کے بعد جہاں دیگر شوبز ستاروں کی جانب سے اس جوڑے کے لیے مبارک باد کا تانتا بندھ گیا وہیں ٹویپس نے ہانیہ عامر کے نام کا ٹرینڈ چلانا شروع کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
کچھ صارفین نے ایسے سکرین شاٹس بھی شیئر کیے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ عاصم اظہر نے میرب علی کو کبھی بہن کہا تھا۔
اتوار کو عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے وضاحت دی کہ ’میری چیٹ سے متعلق سکرین شاٹس گردش میں ہیں، وہ جعلی ہیں، براہ مہربانی انہیں مزید نہ پھیلائیں۔‘
پھر اگلے روز پیر کو بھی انہوں نے نئی وضاحت کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور لکھا کہ ’کسی فین کی جانب سے جعلی چیٹ کا سکرین شاٹس چلایا جا رہا ہے جس میں یہ کہا جا رہا ہے میں نے میرب کو بہن کہا ہے۔ میں ایک برس قبل اس کی وضاحت دے چکا ہوں۔‘
To all reposting a screenshot of a “news channel” that said I had labelled Merub as my sister bec of a fake chat a fan had made, I clarified it a year ago. reminder since this is a beautiful moment of my life that I want to cherish. Doosre ki khushi mai khush hona chahiye. https://t.co/KsjjinBv8L
— Asim Azhar (@AsimAzharr) March 20, 2022
’یہ(منگنی) میری زندگی کا خوبصورت لمحہ ہے جسے میں منانا چاہتا ہوں، دوسرے کی خوشی میں خوش ہونا چاہیے۔‘
اس منگنی کی خبر کے بعد سے ٹویٹر پر ہانیہ عامر کے ٹاپ ٹرینڈ کرنے کی وجہ یہ ہوئی کہ وہ اور عاصم اظہر آپس میں دوست رہ چکے ہیں۔
اب سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کی مختلف جذباتی تصاویر پوسٹ کر کے تبصرے کر رہے ہیں۔
گل جان نامی ایک ٹویپ نے ایڈین کامیڈی فلم کا ایک سین پوسٹ کر کے لکھا ’عاصم بھائی کیا گھمایا ہے یار‘

ایک صارف علی مرتضیٰ نے ہانیہ عامر کی تصویر پوسٹ کر کے لکھا ’ہانیہ عامر کو اپنی فلم پروموٹ کرنے کے لیے عاصم اظہر کی منگنی کے روز ان کے گھر میں سرپرائز انٹری کرنی چاہیے تھی۔‘

ماشا نامی ٹوئٹر صارف نے ایک میمز پوسٹ کی جس پر لکھا تھا ’منگنی عاصم اظہر کی ہوئی اور ٹویٹر کا ہانیہ عامر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔‘

سمرا نامی صارف نے لکھا ایک پریشان صورت تصویر پوسٹ کر لکھا کہ ’عاصم اظہر کی منگنی کا سن کر ہانیہ عامر کا ردعمل‘
