متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان مصر کے دورے پر پیر کو ساحلی شہر شرم الشیخ پہنچے ہیں۔
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے شرم الشیخ ایئرپورٹ پر ابوظبی کے ولی عہد کا خیر مقدم کیا۔
شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے ہمراہ امارات کا اعلی سطحی وفد بھی ہے جس میں ابوظبی کے نائب صدر شیخ ھزاع بن زاید آل نہیان، وزارت امور صدارت کے ماتحت نجی امور کے مشیر اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔