Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈینٹسٹ اور فارماسسٹ کی کم سے کم تنخواہ کا فیصلہ 20 دن کے بعد نافذ العمل

’جن سعودیوں کی کم سے کم تنخواہ 7 ہزار ریال مقرر ہوگی انہیں 50 فیصد الاؤنس دیا جائے گا‘ (فوٹو: الجمیلہ)
نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودی ڈینٹسٹ اور فارماسسٹ کی کم سے کم تنخواہ 7 ہزار ریال مقرر کرنے کے فیصلے پر عملدر آمد 11 اپریل سے ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت ہیومن ریسورسز نے نجی شعبے کو کم سے کم تنخواہ مقرر کرنے کے لیے مہلت دی رکھی ہے جو کم و بیش 20 دن کے بعد ختم ہوجائے گی۔
وزارت ہیومن ریسورسز نے قبل ازیں کہا تھا کہ ’تمام نجی ہسپتالوں، طبی مراکز اور فارمیسیوں کے مالکان کو  فیصلے پر عمل کرنا ہوگا‘۔
’ایسے تمام ہسپتال اور طبی مراکز جہاں  کم سے کم 3 ڈینٹسٹ اور ایسی تمام فارمیسیاں جہاں  کم سے کم 5 فارماسسٹ کام کر رہے ہیں انہیں سعودی ملازموں کی کم سے کم تنخواہ 7 ہزار ریال مقرر کرنی ہوگی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نجی شعبے میں سعودی ڈینٹسٹ اور فارماسسٹ کی تعداد 3600 ہے۔ کم سے کم تنخواہ مقرر کرنے سے ہم سعودیوں کی تعداد 12 ہزار تک کرنا چاہتے ہیں‘۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’مذکورہ پیشوں پر کام کرنے والے جن سعودیوں کی کم سے کم تنخواہ 7 ہزار ریال مقرر ہوگی انہیں حکومت کی طرف 50 فیصد الاؤنس دیا جائے گا‘۔

شیئر: