Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نصف صدی سے مہمانوں کے لیے قہوہ تیار کرنے والا سعودی

سعودی نے قہوہ تیار کرنے کا ہنر اولاد کو بھی سکھایا ہے۔ (فوٹو العربیہ)
شمالی مملکت کی معروف کمشنری القریات کا ایک شہری نصف صدی سے سعودی قہوہ تیار کررہا ہے۔ وہ بیٹھک میں آنے  والوں کو قہوہ خود تیار کرکے پیش کرتا ہے۔ 
العربیہ چینل نے مقامی شہری کی ایک ویڈیو تیار کی ہے۔ جس میں وہ عربی قہوہ تیار کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس حوالے سے  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 

شہری قہوہ دن میں دو بار تیار کرتا ہے۔ (فوٹو العربیہ)

موفق العنزی  کے وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کی بیٹھک کا ماحول  کیا ہے اور وہ کس طرح قہوہ تیار کرتا ہے۔ 
موفق العنزی نے کہا کہ میں پچاس برس سے زیادہ عرصے سے قہوے کا عادی ہوں۔ قہوہ بہت سارے لوگ تیار کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جن کا تیار کردہ قہوہ بھلایا نہیں جاسکتا۔ میں ہر روز صبح اور شام کے وقت قہوہ تیار کرتا ہوں۔ 
العنزی نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو بھی قہوہ تیار کرنے کا ہنر سکھایا ہے۔ ہمارے یہاں ہر موسم میں قہوہ پیا جاتا ہے۔ گرمی کا موسم ہو یا سردی کا ہر موسم میں مہمانوں کی خاطر مدارات قہوے سے کی جاتی ہے۔ یہ اہل سعودی عرب کی مہمان نوازی کی علامت مانا جاتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: