Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کو ذاتی ہیلی کاپٹر استعمال کرنیکی اجازت نہیں

واشنگٹن۔۔۔۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنا ذاتی ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ سیکریٹ سروس کا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت صدر یاتو جمبو جیٹ’’ایئرفور1‘‘یا سرکاری ہیلی کاپٹر ’’میرین1‘‘میں سفرکرسکتے ہیں۔سیکیورٹی سروس کے عہدیدار نے بتایا کہ ٹرمپ نے ابھی تک ہیلی کاپٹر میں سفر نہیں کیا۔صدر کے پاس اپنے 2ذاتی ہیلی کاپٹرزہیں جس میں ان کے ہیلی کاپٹر پر واضح الفاظ میں ٹرمپ لکھا ہوا ہے اور اس کے ساتھ ان کے خاندان کا مونوگرام بھی ہے۔ان کا یہ ہیلی کاپٹر وہائٹ ہاؤس میں نئے تیار شدہ ہیلی پیڈ پر اتوار کو لایا گیا۔یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ہیلی کاپٹر کیوں پہنچایا گیا۔

شیئر: