سعودی قیادت کی جانب سے ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے دارالحکومت میں سفارتی کور کے ڈین اور ممکت میں جبوتی کے سفیر ضیا الدین سعید با مخرمہ اور دیگر سفرا کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سفارتکاروں نے رمضان کی آمد پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی۔
گورنر ریاض نے سفرا کا شکریہ ادا کیا اور کہا دعا ہے اللہ ماہ مبارک کے دوران سب کو نیکی، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔