Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیم کی بولنگ سے مایوس ہوں، بہتری کی ضرورت ہے، پانڈے

ممبئی۔۔۔۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے منیش پانڈے نے کہاکہ میں اپنی ٹیم کی بولنگ سے مایوس ہوں ۔اس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز ممبئی انڈینز کے مقابلے میں 4وکٹوں سے ہار گئی تھی۔پانڈے کا کہنا تھا کہ گجرات لائنز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں بھی ہماری بولنگ کوئی خاص نہیں تھی۔ ہمیں اس میں بہتری لانی چاہئے۔یہی اگلے دومیچوں میں بھی ہوا اسلئے وقت آگیا ہے کہ مل بیٹھ کر سوچیں اور فیصلہ کریں کہ کس طرح بولنگ کے شعبے کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر بولرزمسلسل یارکر ماریں تو بیٹسمین کو کھیلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ یہی حال ممبئی انڈینز میں کھیل کے دوران ہوا۔اس کے کھلاڑی آخر تک اچھا کھیلے۔ ہمیں آخری اوورز میں بولنگ کرانے کے شعبے میں بہتری کی ضرورت ہے اور اس پر قابوپالیں گے ۔ایسا لگتا تھا کہ ہم جیت جائیں گے لیکن ممبئی انڈینز کے دونوں بیٹسمین ، ہردک اور نتیش رانا اچھا کھیلے۔ہمیں چاہئے تھا کہ اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلتے اور مقابلہ کرتے۔

شیئر: