Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں فارمولا 1 ریس کے لیے شائقین مفت بس سروس

’بس سروس کا آغاز دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا اور یہ رات 3 بجے تک چلے گی‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ میں منعقد فارمولا 1 ریس میں شائقین کے لیے مفت بس سروس کا اہتمام کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی ریس 25 مارچ سے 27 مارچ تک کورنیش پر جاری رہے گی۔
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شائقین کو لانے اور لے جانے کے لیے مفت سروس ساپٹکو کے تعاون سے فراہم کی گئی ہے‘۔
’مفت بس سروس 12 گھنٹے جاری رہے گی اور ہر 15 منٹ کے بعد ایک بس روانہ ہوگی‘۔
’بس سروس کا آغاز دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا اور یہ رات 3 بجے تک چلے گی‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’بس کے لیے 9 مختلف سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جو شاہراہ شہزادہ سلطان بن عبد العزیز پر ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’بس سروس کا مقصد لوگوں کو اس بات پر راغب کرنا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں نہ لے جائیں بلکہ فری سروس کا فائدہ اٹھائیں‘۔

شیئر: