یوم پاکستان کے موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آر ڈی اے) اقدام کے حوالے سے ایک خصوصی نغمہ ’تم جڑے ہو تو بڑھا ہے پاکستان‘ جاری کیا ہے۔
جمعرات کو سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس نغمے کا مقصد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرنا ہے جو جدید بینکاری سولوشنز اور قوم کی سماجی و اقتصادی کامیابی کی صورت میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔
اس نغمے میں شہزاد رائے، حدیقہ کیانی اور فیصل کپاڈیا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ملک کے معروف بینکوں کے تعاون سے شرو ع کیا گیا ہے جس کا مقصد خصوصی طور پر بیرون ملک مقیم اور پاکستان نژاد کارڈز رکھنے والے پاکستانیوں کو ترسیلات زر اور سرمایہ کاری کے بے مثال مواقع فراہم کرنا ہے۔
ستمبر2020 سے فروری 2022 تک دنیا کے 175 ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 365,182 اکاؤنٹس کھولے ہیں اور ان اکاؤنٹس میں تین ارب 60 کروڑ 32 لاکھ امریکی ڈالر جمع کرائے ہیں جبکہ ’نیا پاکستان سرٹیفکیٹس‘ کے ذریعے دو ارب 40 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔
Tum Juray Ho Tou Barha Hai Pakistan. A tribute to our overseas Pakistanis from the State Bank of Pakistan and banks. Watch full:https://t.co/AtayCx0Zm6 @ShehzadRoy @Hadiqa_Kiani #FaisalKapadia #RoshanDigitalAccount #TumJurayHoTouBarhaHaiPakistan #SBPTributetoOverseasPakistanis
— SBP (@StateBank_Pak) March 23, 2022