اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بنائے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی رقوم ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’سٹیٹ بینک سے اچھی خبر۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے مزید کامیابیاں حاصل کی۔ پاکستانیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی رقوم جمعے کو ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ہو گئیں۔ جس میں نیا پاکستان سرٹیفیکٹ میں ایک ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 436 ملین ڈالرز کی ترسیلات و ادائیگیاںNode ID: 538336
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ سال ستمبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کا افتتاح سٹیٹ بنک آف پاکستان، حکومت اور آٹھ تجارتی بنکوں کی مشترکہ کوششوں کے تحت ’اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کے بینکاری نظام کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے‘ کیا تھا۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آر ڈی اے نے غیر رہائشی پاکستانیوں کو کسی بنک میں جائے بغیر پاکستان میں اکاؤنٹ کھولنے کا موقع فراہم کیا۔
Good news from SBP. #RoshanDigitalAccount achieves more milestones. Inflows crossed $1.5 bn on Friday, with investment in Naya Pakistan Certificates surpassing $1 bn. Accounts & deposits have set new records since the $1 bn event 2 months ago. https://t.co/sEe2wiOYrG pic.twitter.com/hAIx2Rko4Z
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 27, 2021