گیانا ..پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم اپنی بہترین کارکردگی سے مسلسل ریکارڈز اپنے نام کررہے ہیں ۔ پہلے 25ون ڈے میچوں کی اننگز میں سب سے زیادہ ا سکور بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ۔ انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔جوناتھن نے پہلے 25ون ڈے میچز میں 1280رنز بناکر ریکارڈ بنایا تھا جو بابر اعظم نے 1306رنز بناکر توڑ دیا ۔ انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 125رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ بابر اعظم اس سے قبل ون ڈے میچز میں تیزی سے 1000رنز بنانے والے عالمی پایہ کے کرکٹرز ویوین رچرڈ ،کیونٹن ڈی کک ،کیون پیٹرسن اور جوناتھن ٹروٹ کی فہرست میں شامل ہوئے تھے ۔بابر اعظم ون ڈے میچز میں اپنی چوتھی سنچری کے بعد سابق ورلڈ چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے خلاف زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر آگئے ۔ پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ویسٹ انڈیز کے خلاف 2سے زیادہ سنچریاں نہیں کرسکا ۔محمد یوسف‘ رمیز راجہ‘ سعید انور اپنے کرکٹ کیرئیر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف دو مرتبہ ٹرپل فگر ا سکور کرسکے تھے ۔ بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف5 اننگز میں124.50کی اوسط سے 498رنز کرکے سب سے زیادہ اوسط سے رنز بنانے والے کرکٹر بھی بن گئے ۔