Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 341 نئے مریض، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 3 لاکھ 21 ہزار 784 ٹیسٹ کیے گئے(فا’ئل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 341 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق سنیچر 26 مارچ کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 21 ہزار 784 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 89 ہزار793 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 834 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 63 ہزار 564 ہوگئی ہے۔‘
’ گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 8 ہزار 405 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 44 لاکھ  71 ہزار 959 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: