پاکستان کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سعد بن عامر اور لانس نائیک ریاض بھی شہید ہوئے ہیں۔‘
25 سالہ کیپٹن سعد بن عامر کا تعلق راولپنڈی سے جبکہ 37 سالہ لانس نائیک کا تعلق ضلع ٹانک سے تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعظم ہے۔