وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھمکی آمیز خط بھیجنے والے ملک کا نام بتا دیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس معاملے پر پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ دیں گے۔
بدھ کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے ’دھمکی آمیز‘ خط کے مندرجات سے آگاہ کیا اور مراسلہ نہیں دکھایا۔ خط اسد عمر کے پاس تھا جس کے مندرجات کے حوالے سے انہوں نے بریف کیا۔
مزید پڑھیں
-
خط پارلیمان کے ’ان کیمرہ‘ اجلاس میں پیش کریں گے: وزیراعظمNode ID: 657286
-
اپوزیشن کا اجلاس، پی ٹی آئی کے 22 منحرف اراکین کی شرکتNode ID: 657301