زائرین کےلیے ’اعتمرنا ایپ‘ میں اکاونٹ کی سہولت
جمعرات 31 مارچ 2022 19:39
زائرین کوپاسپورٹ اورویزہ نمبرکا اندراج کرانا ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مملکت آنے والے عمرہ زائرین کےلیے اعتمرنا ایپ میں اندراج کےلیے مطلوبہ معلومات متعین کر دی گئی ہیں ۔
اعتمرنا ایپ کا مقصد عمرہ وزیارت کے لیے آنے والوں کو منظم اندازمیں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ ماہ صیام میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پرآنے والوں کے لیے اعتمرنا ایپ میں پاسپورٹ نمبر ، عمرہ ویزہ نمبر ، تاریخ پیدائش ، قومیت ، موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس کا اندراج کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ ایپ پراکاونٹ بنانے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو ۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ معلومات کے اندراج کے بعد زائر کے ای میل پر پاسپورڈ بھیجا جائے گا تاکہ ایپلیکیشن میں اندراج کی توثیق کی جا سکے ۔