سماجی ترقیاتی بینک کا ’ کریم ‘ اورہنگرسٹیشن کے ساتھ معاہدہ
جمعرات 31 مارچ 2022 22:12
معاہدے سے 7 ہزار سےزیادہ سعودیوں کوروزگارملے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
سماجی فروغ بینک نے 10 ہزار سے زیادہ سعودی لڑکوں اورلڑکیوں کو روزگار فراہم کرنے کےلیے (کریم )اور (ہنگر سٹیشن) کے ساتھ دو معاہدے کر لیے ۔
اخبار 24 کے مطابق سماجی فروغ بینک کا کہنا ہے کہ ’کریم‘ کے ساتھ معاہدے کے بموجب 7 ہزار 500 سے زیادہ سعودی مرد وخواتین کو روزگارکے مواقع میسرآئیں گے۔
اس سے وہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں فائدہ اٹھائیں گے جو اپنی آمدنی بڑھانا چاہتے ہوں اور فارغ اوقات سے آمدنی حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ کریم ایپ ٹیکسی کے ذریعے آمدنی میں اضافہ کرسکیں گے ۔
سماجی فروغ بینک نے بتایا کہ’ ہنگر سٹیشن‘ کے ساتھ معاہدے کی بدولت 3100 لڑکوں اور لڑکیوں کو آئندہ تین برس کے دوران روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔