Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ سعودی ڈرائیوروں کے لیے مزید ملازمتوں کے مواقع‘

کمپنی کریم نے آن لائن سفری سہولت کی سعودائزیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
آن لائن سفری سہولت فراہم کرنے والی کمپنی کریم نے مملکت میں اس شعبے کو مکمل طور پر مقامی بنانے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے سعودی ڈرائیوروں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس نئے اصول کا محدود اثر پڑے گا کیونکہ شہری پہلے ہی سے رائیڈ ہیلنگ سیکٹر کے شعبے میں ملازمت کا 96 فیصد حصہ بن چکے ہیں۔
کریم کے ایک ترجمان نے عرب نیوز کو بتایا  ’ہمیں فخر ہے کہ ہر ماہ ایک لاکھ سے زیادہ سعودی شہری کریم کے ساتھ اضافی آمدنی کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔‘
’ہم نے ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی اور وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کیا ہے تاکہ مملکت کو اس کے پرجوش ایجنڈے کو حاصل کرنے میں مدد ملے اور ہم حکومت کی ان کوششوں کی تعریف کرتے ہیں جس میں حکومت سعودی عرب کی سواری کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کی مدد کر رہی ہے۔‘
ترجمان نے مزید کہا کہ کریم نے مملکت میں زیادہ تر نقل و حمل اور ترسیل کی خدمات کے ساتھ سرمایہ کاری جاری رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اگرچہ کریم نے سعودی عرب میں اپنے آپریشنز کی کوئی خاص تعداد نہیں بتائی تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس کے خطے کے 13 ممالک میں 33 ملین رجسٹرڈ صارفین ہیں اور وہ 28 سعودی شہروں میں کام کرتے ہیں۔
کریم میں عالمی منڈیوں کے مینیجنگ ڈائریکٹر ابراہیم ماننا نے بتایا کہ کمپنی وبائی مرض کورونا سے متاثر ہوئی ہے کیونکہ کارکن گھر پر ہی رہتے تھے اور اپنے سفر کو روک دیتے تھے۔

ہر ماہ ایک لاکھ سے زیادہ سعودی شہری کریم کے ساتھ اضافی آمدنی کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے عرب نیوز کو بتایا ’مارچ میں شروع ہونے والی کوویڈ 19 نے ہمارے کاروبار پر اثرات مرتب کیے ہیں۔ یہ لاک ڈاؤن، کرفیو اور نقل و حرکت کی دوسری حدود، روزمرہ کی زندگی میں صارف کے رویوں اور عادات کو تبدیل کرنے کا فطری نتیجہ ہے۔‘
لیکن کورونا کی وجہ سے جب سواری سے متعلق خدمات کم ہو گئیں تو خوراک کی فراہمی کی طلب میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا ’خوراک کی فراہمی ایک بہت بڑی شرح نمو ہے۔‘
’کسٹمرز کی روزمرہ کی زندگی اور ضروریات میں تبدیلی کی وجہ سے ہم نے تیزی سے موافقت اختیار کی اور انہیں ان چیزوں کی فراہمی کی جس کی انہیں ضرورت ہے۔ ہم نے ایک مشکل وقت کے دوران سعودی عرب میں شہریوں کو ضروری سامان کی فراہمی کے لیے بہت سے سٹورز،فارمیسیوں اور ریستوران کے ساتھ شراکت داری کی۔‘
لاڈ ٹرانسپورٹ ریگولیشن کے نائب صدر موید السعید نے پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی معاونت کرتے ہوئے کہا کہ کریم میں 16 کمپنیاں ہیں جن کو مملکت میں رائیڈ ہیلنگ خدمات چلانے کا لائسنس ملا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران 300 ملین دورے کیے گئے تھے اور ان خدمات کے لیے 250000 ڈرائیور کام کر رہے ہیں۔

شیئر: