Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریم ایپ سروس پر2020 کے دلچسپ اور نرالے آرڈرز

ملنے والا "سامان" بچے کا دانت تھا جو رومال میں لپٹا ہوا تھا۔(فوٹو عرب نیوز)
گزشتہ کئی برسوں کے دوران کار وغیرہ میں سفر یا ترسیل کی علاقائی کال کیلئے ایپ ’’کریم‘‘ پر ممکنہ طور پر ہم سب نے ہی شرمندہ کر دینے والے آرڈرزدیئے ہوں گے لیکن کیا کبھی آپ کو ’’سٹاپ‘‘ سائن ارسال کیا گیا ہے؟
عرب نیوز کے مطابق  یہ سائن  پاکستان میں ایک شخص کو یقینی طور پر ارسال کیا گیا ہے۔ یہ آرڈر اتنا عجیب تھا کہ اسے ایک علاقائی سواری  اور ترسیل کی ایپ کی جانب سے 2020 میں پہنچائی جانے والی سب سے غیر متوقع  چیز قرار دیا گیا۔
’’کریم‘‘ نے سال بھر میں موصول ہونے والے انتہائی نرالے آرڈرز اور اپنی سواریوں کی تفصیلات عرب نیوز کے ساتھ  شیئر کی ہیں۔

ایک خاص آرڈر جو ترسیل کیا گیا وہ المراعی کے دودھ کی بوتل تھی۔(فوٹو ٹوئٹر)

ان کے بارے میں جاننے کے بعد آپ شاید آرڈر دینے کی اپنی عادات پر خود کو ذرا کم قصور وار محسوس کریں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ  اس کمپنی کو گزشتہ 12مہینوں میں سواریوں کی  گم ہو جانے والی اور ملنے والی بعض اشیا دلچسپی سے خالی نہیں ہیں۔
کمپنی کو ملنے والی سب سے عمومی اشیا جس کی توقع آپ بھی کر سکتے ہیں، ان میں دھوپ کا  چشمہ، چابیاں، موبائل فون کے علاوہ ایک ایسی چیز شامل ہے جس نے دبئی میں کریم کے ایک ڈرائیور "کیپٹن" کو گم صم کر دیا۔ یہ بچے کا  دانت تھا جسے رومال میں لپیٹا گیا تھا۔

کریم ایپ سروس 13ممالک کے 100شہروں میں مصروف کار ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

جب یہ دانت اس کے مالک تک پہنچایا گیا تو اس نے بتایا کہ ’’یہ دانت کی پری کے لئے تھا۔‘‘
دبئی میں اوبر کے متوازی رائیڈ ہیلنگ سروس’’ کریم‘‘ کا آغاز2012 میں ہوا تھا۔ یہ اپنی سپر ایپ پر اب غذائی و دیگر اشیا کی فراہمی کی خدمات بھی پیش کر رہی ہے۔
یہ کریم ایپ سروس دنیا بھر کے 13ممالک کے 100 شہروں میں مصروف عمل ہے۔
2020 میں صارفین کے آرڈرز پرکریم کی جانب سے 10لاکھ  ٹرپس کئے گئے جن میں سب سے مختصر ٹرپ عراق میں ایک کلومیٹر کا تھا۔
اس سروس کا  سب سے طویل ٹرپ پاکستان میں 140کلومیٹر پر مبنی تھاجو ایک لڑکی نے مکمل کیا۔ اس نے اپنا گھر تبدیل کرنے کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے کئی چکر لگائے۔
سعودی عرب کی سب سے مشہور فاسٹ فوڈ چین البیک کا ساتھ کریم کے لیے سال 2020 کے لیے سب سے اہم رہا۔ فرائیڈ چکن اور چکن نگٹس میل اس فوڈ چین کے سب سے معروف آرڈر رہے ہیں۔
دبئی کی ’’لولو ہائپر مارکیٹ‘‘ سے جو اس ایپ کے ذریعے ایک خاص آرڈر ترسیل کیا گیا وہ المراعی کے دودھ کی بوتل تھی۔
کریم یو اے ای کے جنرل منیجر وکٹر کریکوس سعدنے بتایا ہے  کہ  ہمیں فخر ہے کہ کریم کے کپتانوں نے خدمات کی فراہمی کے لئے مسافتیں طے کیں اور کورونا وائرس کے دنوں میں قرنطینہ کے دوران  صارفین کو ان کی مطلوبہ اشیا مہیا کرتے رہے۔
سعد نے کہا کہ کریم  ایپ کے ذریعے ہم 2020 کا پورا سال اپنی خدمات کے ساتھ ساتھ  مختلف قسم کے حسن سلوک اور متعدد کہانیوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
 

شیئر: