ریاض ۔۔ ۔ اوبر اور کریم نے 3.1ارب ڈالر میں معاہدہ کرلیا۔ اس کے بموجب اوبر ، کریم کمپنی کی مالک بن جائیگی۔ تواصل کے مطابق اوبر کمپنی کریم کو 1.7ارب ڈالر کے بانڈزدیگی اور 1.4ارب ڈالر نقد ادا کریگی۔ 2020ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران معاہدے پر عمل درآمد متوقع ہے۔ فریقین نے طے کیا ہے کہ کریم اوبر کے ماتحت یونٹ کے طور پر اپنے تجارتی مارکہ کے ساتھ مارکیٹ میں رہیگی۔