Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 70 فیصد صارفین انٹرنیٹ استعمال کرنے لگے

سعودی عرب میں انٹرنیٹ کا فی کس استعمال 108 دن ریکارڈ کیا گیا( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 70 فیصد صارفین سامان اور دیگر سہولتوں کے لیے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق اتھارٹی نے (سعودی انٹرنیٹ2021) کے عنوان سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ 73 فیصد صارفین بینک خدمات کے لیے آن لائن سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں 76 فیصد مرد اور 69 فیصد خواتین ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ’ سعودی آن لائن تجارتی مراکز سے خریداری کی شرح 95 فیصد ہے جبکہ انٹرنیشنل شاپنگ سینٹرز سے آن لائن خریداری کا تناسب 51 فیصد ہے۔‘ 
2021 کے دوران سعودی عرب میں انٹرنیٹ کا فی کس استعمال 108 دن ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن سرکاری سہولیات میں انٹرنیٹ کا استعمال 94 فیصد رہا۔ مرد حضرات 95 فیصد اور خواتین 92 فیصد رہیں۔ 
پروگرام یا ایپ ڈاون لوڈ کرنے کےلیے 62 فیصد گیمز، فلمیں اور تصاویر ڈاون لوڈ کرنے کےلیے 55 فیصد، خبروں وغیرہ کےلیے 55 فیصد، سامان اور سہولتوں سے متعلق استعمال 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری اداروں سے معلومات کے لیے 33 فیصد استعمال رہا ہے۔  
ای میل استعمال کرنے والوں کا تناسب 35 فیصد پایا گیا۔ صحت خدمات کی بابت معلومات حاصل کرنے والوں کی شرح 34 فیصد رہی ہے۔
سیاحت سے متعلق خدمات دریافت کرنے کا تناسب 24 فیصد اور کورس وغیرہ سے متعلق معلومات لینے کےلیے انٹرنیٹ کا استعمال 23 فیصد کیا گیا ہے۔  

 

شیئر: