اطالوی فیشن برانڈ ڈیزل کا سعودی عرب میں آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم
اتوار 18 اپریل 2021 22:17
آن لائن شاپنگ کے لیے خاص ڈیلز بھی پیش کی جائیں گی۔( فوٹو عرب نیوز)
اطالوی فیشن ریٹیلر ڈیزل نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں صارفین کے لیے اپنا ای کامرس پلیٹ فارم لانچ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کمپنی کی ویب سائٹ میں فیشن لائن کے نئے کلیکشنز کے ساتھ ساتھ آن لائن شاپنگ کے لیے خاص ڈیلز بھی پیش کی جائیں گی۔
اطالوی فیشن ریٹیلر ڈیزل دونوں ممالک کے صارفین کے لیے مفت شپنگ کی بھی پیش کش کرے گا۔
خیال رہے کہ اطالوی کمپنی ڈیزل چار دہائیوں سے مارکیٹ میں ہے اور اسے اپنے ڈینم اور کیژول فیشن آفرنگز کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔
کورونا کیعالمی وبا نے خلیج ممالک میں آن لائن شاپنگ کی بڑی طلب پیدا کر دی ہے اور متعدد ریٹیلز اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی ڈیجیٹل کوششوں میں تیزی لائے ہیں۔
پوری دنیا میں جاری کورونا وائرس کی وبا کے باعث آن لائن شاپنگ عروج پر ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق ایمیزون ڈاٹ ایس اے مملکت میں سب سے زیادہ مقبول آن لائن ریٹیلر ہے جہاں 64 فیصد صارفین باقاعدگی سے خریداری کرتے ہیں۔ نون59.7 فیصد صارفین کے ساتھ دوسرے جبکہ جریر 45 فیصد صارفین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔