Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای شاپنگ، سعودی عرب پہلے دس ملکوں میں شامل 

سعودی کابینہ نے آن لائن شاپنگ اداروں سے متعلق قانون کی منظوری دی ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی کے مطابق سعودی عرب ای شاپنگ میں پہلے دس ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی کابینہ نے حال ہی میں آن لائن شاپنگ کرانے والے اداروں سے متعلق قانون کی منظوری دی ہے۔ سعودی عرب میں آن لائن شاپنگ کی مارکیٹ کا حجم اسی ارب ریال تک پہنچ چکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر تجارت و سرمایہ کاری نے سعودی میڈیا فورم کے دوران کہا کہ’ مملکت میں تجارت و سرمایہ کاری میں بڑی تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ گذشتہ پانچ برس کے دوران ہمارا طرز معاشرت تبدیل ہوا ہے۔‘

مملکت میں تجارت و سرمایہ کاری میں بڑی تبدیلیاں ہورہی ہیں۔فوٹو: سبق

وزیر تجارت نے مزید کہا کہ ’ہمیں اعتراف کرنا ہوگا  کہ سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کارو بار میں کوئی نہ کوئی سعودی ملوث ہے۔ سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے انسداد کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘
 انہوں نے کہا کہ 2015 میں سرمایہ کاروں کی تعداد 260 تھی جو 2019 میں بڑھ کر 800 سے زیادہ ہوچکی ہے۔
’انفرادی اداروں کی تعداد 10لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ لمیٹڈ اداروں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار ہے۔ 2019 کے دوران ایک ہزار 449 ادارے بند ہوئے ہیں۔‘

سعودی عرب میں آن لائن شاپنگ کی مارکیٹ کا حجم اسی ارب ریال تک پہنچ چکا ہے۔فوٹو: سوشل میڈیا 

ڈاکٹر ماجد القصبی کا کہنا تھ اکہ تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں ترغیبات کی بدولت سعودی عرب سرمایہ کاروں کے لیے پسندیدہ ترین ملک بن گیا ہے۔ وزارت تجارت کی 85 فیصد خدمات آن لائن کردی گئی ہیں۔
وزیر تجارت وسرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ ہمارے سفرا کو ملکی مصنوعات کے فروغ کے لیے بھی کردارادا کرنا ہوگا۔ 

شیئر: