Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں رمضان کے دوران زائرین کےلیے کیا انتظامات ہیں؟

مسجد الحرام کے دروازوں سے آمدو رفت کےعمل کو منظم کیا جا رہا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ زائرین کو رمضان کے دوران متعدد سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ کورونا سے بچاو کےلیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام کے صحنوں کی صفائی دھلائی، سینیٹائزنگ، معذور، بزرگ اور مریض زائرین کو گالف گاڑیوں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ لانے لے جانے کا انتظام ہے۔ مسجد الحرام کے دروازوں سے آمدو رفت کےعمل کو منظم کیا جا رہا ہے۔
 روزانہ 10 مرتبہ مسجد الحرام کے ایک ایک حصے کو سینیٹائز کرایا جا رہا ہے ۔ چار ہزار سے زیادہ  کارکنان ایک ہزار لٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویہ کے ذریعے  دھلائی کررہے ہیں۔ روزانہ 2500 لٹر خوشبوسےمسجد الحرام کو معطر کیا جا رہا ہے۔

25 ہزار سے زیادہ زم زم کے کولرز جگہ جگہ رکھے گئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

مسجد الحرام کی چھتوں اور قالینوں کو سینیٹائز کرنے کےلیے 35 ہزار لٹر سینیٹائزر استعمال کیا جا رہا ہے ۔ 25 ہزار قالین بچھائے گئے ہیں جبکہ 11 سمارٹ روبورٹ بھی مسجد الحرام کی سینیٹائزنگ کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔  
مسجد الحرام میں 20 لاکھ سے زیادہ آب زم زم کی بوتلیں ہر روز زائرین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ 25 ہزار سے زیادہ آب زم زم کے کولرز جگہ جگہ رکھے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں 2500 آب زم زم کی سبییلیں قائم کی گئی ہیں۔

شیئر: