Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں افطار دستر خوانوں پر 20 ٹن کھجوریں تقسیم

افطار دسترخوانوں کےلیے دو ہزار اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے رمضان کے پہلے دن مسجد الحرام میں افطار دستر خوانوں پر 20 ٹن کھجوریں تقسیم کی گئی ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کے ماتحت افطار ادارے کے انچارج ابراہیم الحجیلی نے بتایا کہ اس سال مسجد الحرام کے اندر اور باہر افطار دسترخوانوں کےلیے دو ہزار سے زیادہ اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔
ابراہیم الحجیلی نے کہا کہ’ مسجد الحرام کے زائرین میں بغیر گھٹلی کی بیس ٹن کھجوریں تقسیم کی گئی ہیں‘۔
انتظامیہ نے پابندی لگا رکھی ہے کہ افطار دستر خوان پر بغیر گھٹلی والی کھجوریں دی جا سکتی ہیں یہ پابندی مسجد الحرام میں صفائی برقرار رکھنے کے لیے لگائی گئی ہے۔
کورونا وبا کی وجہ سے 2 برس سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں افطار دستر خوان پر پابندی تھی جو اس سال اٹھالی گئی ہے۔
 مسجد الحرام کی انتظامیہ نے افطار دستر خوان کے حوالے سے متعدد ضوابط جاری کیے ہیں،ان کے تحت افطار دستر خوان پر کھجوریں افطار کےلیے رکھی جائیں گی لیکن ضروری ہوگا کہ ان کی گھٹلی نکلی ہوئی ہو۔ گھٹلی والی کھجور افطار دستر خوان پر نہیں رکھی جا سکتی۔  

شیئر: