Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ پرمٹ، 5 برس سے کم عمر مسجد الحرام جا سکتے ہیں؟

کم عمربچوں کونماز پڑھنے کےلیے مخصوص مقامات پرلے جاسکتے ہیں(فوٹو، ٹئٹر)
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ پانچ برس سے کم عمر بچے والدین یا سرپرستوں کے ہمراہ مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے آسکتےہیں۔
اخبار 24 نے وزات حج وعمرہ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ اعتمرنا اور توکلنا ایپ پرعمرہ پرمٹ کے اجرا کےلیے عمر کی کم از کم حد 5 برس مقررکی گئی ہے۔
مقررہ حد سے کم عمر کے بچوں کے لیے عمرہ پرمٹ جاری نہیں کرایا جاسکتا ۔ پرمٹ کے اجرا کےوقت یہ بھی لازمی ہے کہ درخواست گزار کورونا وائرس میں مبتلا نہ ہو اور نہ ہی ان کا کسی ایسے فرد سے قریبی رابطہ رہا ہوں جو کورونا وائرس میں مبتلا ہوں۔
واضح رہےکورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھرمیں احتیاطی تدابیر پرعمل کیاگیا وہاں مملکت میں بھی اس حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی ہدایت پرسختی سے عمل کیا گیا۔
کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 2 برس سے حرمین شریفین میں عمرہ و نماز کی ادائیگی کے علاوہ مسجد نبوی الشریف میں بھی سماجی فاصلے کے ضوابط پرعمل کیاجارہا تھاجبکہ گزشتہ دوبرس سے عمرہ کی محدود ادائیگی کا سلسلہ جاری تھا مگرامسال کورونا کے حالات پرقابو پانے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے سمیت بیرون مملکت سے آنے والوں کےلیے قرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ ختم کیے جانے کے بعد ماہ رمضان المبارک میں بڑی تعداد میں عمرہ زائرین کی مملکت آمد شروع ہوچکی ہے

شیئر: