Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں ’روضہ مبارکہ ‘ کے لیے یومیہ 16 ہزار پرمٹ

خواتین کے لیے گیٹ نمبر24 اور37 مقرر کیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مسجد النبوی الشریف کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے اختتام تک روضہ شریفہ  آنے اور حاضری  کے لیے 5  لاکھ کے قریب  پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔
عاجل نیوز نے ارادہ امور مسجد النبوی الشریف کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ روضہ شریفہ  کے لیے ’توکلنا ‘ اور’ اعتمرنا‘ ایپس کے ذریعے آنے والے جن میں مرد وخواتین دونوں شامل ہیں کےلیے یومیہ بنیاد پر16 ہزار 980 پرمٹس جاری کیے جاتے ہیں۔
بیس رمضان المبارک تک روضہ شریفہ کی زیارت کےلیے آنے والوں کو جاری کیے جانے والے پرمٹس کی تعداد 5 لاکھ 17 ہزا رتک پہنچ جائے گی۔
رمضان الشریف کے تیسرے عشرے میں یومیہ 11 ہزار 95 پرمٹ روضہ شریفہ کےلیے جاری کیے جائیں گے۔ مسجد النبوی الشریف کی انتظامیہ نے مردوں کے لیے صبح کے وقت روضہ شریفہ آنے کے لیے گیٹ نمبر 38 جبکہ شام کے وقت دروازہ نمبر 2 مخصوص کیے ہیں تاکہ آننے والے زائرین کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انتظامیہ کی جانب سے آنے والی زائرخواتین کے لیے صبح کے وقت گیٹ نمبر 24 جبکہ شام کے وقت دروازہ نمبر 24 اور 37 مخصوص کیا ہے جہاں وہ زیادت کے لیے جاسکتی ہیں۔
اتنظامیہ کا کہنا تھا کہ متعین اہلکاروں کی جانب سے  مسجد نبوی الشریف آنے والے وہ افراد جنہوں نے روضہ شریفہ کے لے پرمٹ حاصل کیے ہیں ہرممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اضافی ازدحام بھی نہ ہو۔

شیئر: