Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ کی صفائی و تزئین مکمل

سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈینسی کی متعلقہ ٹیموں نے غلاف کعبہ کی صفائی او تزئین کا کام احترام و پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق غلاف کعبہ سے گرد وغیرہ کو صاف کرنے کے لیے خصوصی تربیت یافتہ یونٹ نے حصہ لیا ہے۔

صفائی کے کام میں تربیت یافتہ اہلکار شریکہ ہوتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

غلاف کعبہ کی دیکھ بھال کے ادارے کے ڈائریکٹر فہد بن حضیض الجابری نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی صفائی کے لیے مخصوص تربیت یافتہ کارکن کرتے ہیں۔ صفائی کے علاوہ غلاف کعبہ کی ڈھیلی پڑجانے والی رسیوں کو بھی کھینچ کردوبارہ باندھا جاتاہے۔
غلاف کعبہ کو کسنےاس کی چمک میں اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ غلاف کے چاروں جانب کے کونوں، چھت اورزیریں حصہ میں نصب کنٹوں کی صفائی اوران کی دیکھ بھال بھی کی جاتی ہے۔

شیئر: