اپوزیشن نے پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ڈپٹی سپیکر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اجلاس میں شرکت کی کوشش کی تو انہیں سسٹم کی طاقت کا سامنا کرنا پڑا۔
پنجاب اسمبلی کے دیوہیکل دروازے اراکین اسمبلی پر بند کر دیے گئے اور صرف یہی نہیں ہوا، بلکہ طاقت کے ایوان کے اندر بیٹھے عملے نے سپیکر چوہدری پرویز الہی کے احکامات پر ڈپٹی سپیکر کو بے اختیار کر دیا۔
اس بات کا ادراک اس وقت نوٹیفیکیشن سے ہوا جو واٹس ایپ پر اسمبلی کے ترجمان نے بھیجا تھا۔ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری جنہوں نے روگردانی کرتے ہوئے اجلاس دوبارہ چھ اپریل کو بلا تو لیا تھا، لیکن خود ان پر اسمبلی کا دروازہ بند کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر کے تمام اختیارات واپس لے لیےNode ID: 659126
-
پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز ’وزیراعلٰی منتخب‘Node ID: 659191