راولپنڈی ...پاک فوج نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو جاسوسی کے الزام میں تحویل میں لے لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق عزیربلوچ کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923کے تحت تحویل میں لیا گیا۔ترجمان نے ٹوئٹر پر بیان میں کسی ملک کی نشاندہی کئے بغیر بتایا کہ عزیر بلوچ پر حساس معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔ عزیر بلوچ لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار ہے۔ 2013 میںآپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہواتھا ۔عزیر بلوچ کو مسقط سے سڑک کے راستے جعلی دستاویز پر دبئی جاتے ہوئے انٹر پول نے کو گرفتار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ نے دوران تفتیش ہندوستانی اور ایرانی انٹیلی جنس ا یجنسیوں سے روابط کا اعتراف کیا تھا۔ کلبھوشن یادوسے بھی رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔