Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گداگر عورت سے ہزاروں ریال برآمد، موٹرسائیکل پر مملکت کا سفر اور عمرہ اجازت نامے کے بغیر مکہ جانے پر جرمانے سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

قسطوں پر خریدی گئی اشیا کی ادائیگی نہیں کرنے تک خروج نہائی نہیں لگایا جاسکتا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
گداگر عورت سے ایک لاکھ ریال سے زائد کی برآمدگی۔ موبائل بل واجب الادا ہونے کی صورت میں خروج نہائی کیسے اور عمرہ اجازت نامے کے بغیر مکہ جانے پر جرمانہ گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی عرب سے متعلق اہم موضوعات میں شامل رہا۔
موٹرسائیکل پر پاکستان سے سعودی عرب کا سفر، عید کے بعد گھریلو عملے پر انشورنس سکیم لاگو ہونا اور بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے شٹل بس کے کرائے سے متعلق خبریں بھی دلچسپی سے پڑھی گئیں۔

ایشیائی گداگر عورت گرفتار، ایک لاکھ ریال سے زائد رقم برآمد

مکہ مکرمہ میں محکمہ انسداد گداگری نے ایک ایشیائی عورت کوگرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 1 لاکھ 17 ہزار ریال اوربڑی مقدار میں سونے کے زیورات برآمد ہوئے۔
اخبار 24 نے محکمہ انسداد گداگری کی جانب سے جاری وڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ گداگرعورت کے قبضے سے سعودی ریال سمیت مختلف ممالک کے کرنسی نوٹ جو اسے عمرہ زائرین نے دیئے تھے کے علاوہ بڑی تعداد میں سونے کے زیورات بھی برآمدہوئے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

خاتون عورت سے سونے کے زیورات بھی برآمد ہوئے (فوٹو: ٹوئٹر)

موٹر سائیکل پر پاکستان سے سعودی عرب کا سفر

پاکستانی نژاد جرمن بائیکر ابرار حسین ڈیڑھ ماہ میں پاکستان سے موٹر سائیکل پر ساڑھے سات ہزار کلومیٹر کا سفر کرکے سعودی عرب پہنچے۔
پاکستانی نژاد جرمن بائیکر ابرار حسین نے موٹر سائیکل پر پاکستان سے 14 فروری کو سفر شروع کیا اور ایران، عراق اور کویت سے ہوتے ہوئے ڈیڑھ ماہ میں 7500 کلومیٹر کا سفر کرکے سعودی عرب میں داخل ہوئے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

ابرار حسین 7500 کلومیٹر کا سفر کر کے سعودی عرب پہنچے ہیں (فوٹو: اردو نیوز)

غیر ملکی گھریلو ڈرائیوروں کی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ

سعودی حکومت نے کہا ہے کہ 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے آخر میں مملکت میں موجود 53.5 فیصد گھریلو عملہ ڈرائیوروں پر مشتمل ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ2021 کی چوتھی سہ ماہی میں گھریلو ڈرائیور کے پیشے پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 17 لاکھ 40 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

مملکت میں موجود گھریلو عملے کی نصف تعداد ڈرائیوروں پر مشتمل ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)

موبائل کا بل واجب الادا ہے کیا خروج نہائی لگ سکتا ہے؟

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کا اقامہ نمبر تمام سرکاری معاملات کی انجام دہی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اقامہ نمبر پر ٹریفک چالان یا دیگرخلاف ورزیاں رجسٹر کی جاتی ہیں۔
جوازات کا ادارہ غیر ملکیوں کے رہائشی امور کی انجام دہی کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اقاموں کا اجرا اور ان کی تجدید جوازات کے ادارے سے ہی ہوتی ہے۔
ٹریفک چالان کے حوالے سے ایک سائل نے دریافت کیا کہ ’کارکن کے اقامے پر ٹریفک چالان موجود ہیں کیا اقامہ تجدید ہوسکتا ہے؟‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

گاڑی فروخت یا ٹرانسفر کرانے کے بعد ہی فائنل ایگزٹ لگایا جاسکتا ہے۔ (فائل فوٹو: ایس پی اے)

سعودی عرب میں الیکٹرانک چِپ کی تیاری کا منصوبہ

سعودی عرب میں ’الیکٹرانک چِپ‘ کی تیاری کے حوالے سے جامع و منفرد منصوبے پر کام  کیا جا رہا ہے ۔ منصوبہ کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اشتراک سے انجام دیا جائے گا۔
الشرق الاوسط اخبار کے مطابق کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر منیرالدسوقی نے اس بات کا اعلان کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ فیوچر فورم کے دوران کیا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

منصوبے سے ویژن 2030 کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

عمرے کےلیے اجازت نامے کے بغیر مکہ جانا خلاف قانون، 10 ہزار ریال جرمانہ

سعودی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ’ عمرہ پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانا قانونی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے جس  پردس ہزار ریال جرمانہ ہے‘۔
سبق نیوز نے محکمہ امن عامہ کے حوالے سے بتایا کہ’ مملکت کے مختلف شہروں سے ماہ رمضان میں عمرہ کےلیے آنے والوں کو چاہئے کہ وہ توکلنا یا اعتمرنا ایپ سے پرمٹ جاری کرائیں‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

عمرہ زائرین کے پرمٹ کی چیکنگ سمارٹ ڈیوائسز کے ذریعے کی جارہی ہے (فوٹو: ٹوئٹر، حرمین شریفین)

عید کے بعد گھریلو عملے پر انشورنس سکیم لاگو ہوگی

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’عید کے بعد مئی کے پہلے ہفتے سے درآمد کیے جانے والے گھریلوعملے پر انشورنس سکیم لاگو ہو گی‘۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ’گھریلو عملے کے درآمدی نظام (مساند) کا تجربہ کیا جا رہاہے۔ چیک کیا جا رہا ہے کہ آیا مساند سسٹم گھریلو عملے کی درآمد کے معاہدے کے حوالے سے انشورنس سکیم جاری کرنے کی پوزیشن میں ہے یا نہیں۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں
 

فیصلے سے انشورنس کمپنیوں سے گھریلو ملازمہ درآمد کرنے والے کو فائدہ ہوگا (فائل فوٹو: الاقتصادیہ)

اندرون مملکت سے آنے والےعمرہ زائرین کےلیے’شٹل بس‘کا کرایہ کتنا؟

رمضان المبارک کے حوالے سے شہر مقدس مکہ مکرمہ کی انتظامیہ نے ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے مقررہ منصوبے پرعمل درآمد شروع کردیاہے۔
دیگر شہروں سے آنے والے عمرہ زائرین اپنی گاڑیاں شہر سے باہر مخصو ص پارکنگ لاٹس میں کھڑی کرکے  وہاں موجود شٹل بس سروس کے ذریعہ حرم شریف جاسکتے ہیں۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

شیئر: