Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں عمرہ زائرین کی طبی رہنمائی کے لیے ’اردو‘میں معلوماتی کتابچہ

ڈیجیٹل معلوماتی کتابچہ اردو سمیت 13 زبانوں میں تیار کیاگیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ کے ادارہ امور صحت کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں آنے والے عمرہ زائرین کی سہولت و رہنمائی کے لیے طبی ہدایات کی روشنی میں اردوسمیت 13 زبانوں میں ڈیجیٹل کتابچہ تیار کیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ریجنل ڈائریکٹرہیلتھ ڈاکٹر وائل مطیر نے ڈیجیٹل کتابچے کوباقاعدہ طورپرلانچ کیا اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارہ امور صحت کی جانب سے مرتب کیا جانے والا یہ ڈیجیٹل کتابچہ ماہ رمضان المبارک میں مختلف ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کےلیے کافی اہم ثابت ہوگا۔
کتابچے میں مسجد الحرام کی زیارت اورعمرہ کرنے کے لیے آنے والوں کو صحت امور کے حوالے سے کافی اہم و مفید معلومات مہیا کی گئی ہیں تاکہ انہیں روزے کی حالت میں عمرہ کرنے کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ آرام وسکون سے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادت الہی میں گزار سکیں۔

رمضان میں مناسب خوراک کے حوالے سے بھی نشاندہی کی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

معلوماتی کتابچے میں مختلف نوعیت کے امراض کا شکارزائرین کے لیے طبی نکتے کے حوالے سے رہنماہدایات بیان کی گئی ہیں خاص کرایسے افراد جو متعدی امرض میں مبتلا ہوں۔
دریں اثنا مکہ ریجن کے امورصحت کے ترجمان حمد فیحان العتیبی کا کہنا تھا کہ ادارہ کی جانب سے معلوماتی کتابچے کی مہم کا مقصد زائرین کو ہرممکن راحت فراہم کرنا اور انہیں اضافی مشقت سے بچانا ہے تاکہ وہ آرام و سکون سے اپنا وقت عبادت میں گزار سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیجیٹل معلوماتی کتابچہ 13 زبانوں پرمشتمل ہے جن میں اردو، عربی ، ترکی ، انگلش ، فرانسیسی ، انڈین ، چینی ، ہوساوی ، انڈونیشی ، فارسی ، تامل ، ایتھوپی اورفلیپینی شامل ہے۔

https://images.assettype.com/sabq/2022-04/aeb448b4-1fc4-489b-9f3d-f79289...

 

شیئر: