Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزمائشی مدت کے دوران کارکن کا ’خروج نہائی‘ کینسل نہیں ہوگا، جوازات

کارکن کا اقامہ آزمائشی مدت ختم ہونے پرہی جاری کیاجاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ ’جوازات ‘ کا کہنا ہے کہ آزمائشی مدت کے دوران ’ابشراعمال‘ کے ذریعے کارکن کا خروج نہائی ویزہ جاری کرنے کی سہولت دے دی گئی ہے۔ ماضی میں یہ کام جوازات کے دفتر سے ہی انجام دیاجاتا تھا۔
عربی روزنامے ’عکاظ ‘ کے مطابق اس حوالے سے جوازات کا مزید کہنا ہے کہ اگرکسی کمپنی یا ادارے کی جانب سے آزمائشی مدت کے دوران اپنے کارکن کا فائنل ایگزٹ لگا دیا ہو اس صورت میں خروج نہائی کو منسوخ نہیں کیاجا سکتا۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ کارکن کی آزمائشی مدت کے دوران آن لائن خروج نہائی ’فائنل ایگزٹ‘ لگانے کی سہولت کمرشل شعبے کو حاصل ہے۔

 

محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی ہے کہ کارکن کی آزمائشی مدت کے دوران اقامہ جاری کرانا ممکن نہیں ۔ آزمائشی مدت مکمل ہونے کے بعد کارکن کا اقامہ جاری کیاجائے گا۔
واضح رہے سعودی محکمہ پاسپورٹ اور وزارت افرادی قوت کے قانون کے مطابق کارکن کی آزمائشی مدت کی پابندی آجر واجیر دونوں کےلیے مقررہے۔
اگرکارکن کام کی نوعیت و تنخواہ یا مراعات پرراضی نہ ہوتو اسے اختیار ہے کہ وہ ملازمت جاری رکھنے کے حوالے سے انکارکردے اسی طرح آجر کو بھی یہ حق ہے کہ اگرکارکن سے مطمئن نہ ہو تو اسے واپس روانہ کردے۔

شیئر: