Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: داعش سے وابستگی پر شہری کو9سال قید کی سزا

ریاض: شدت پسند تنظیم داعش سے وابستگی کا الزام ثابت ہونے پر ایک شہری کو 9سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ریاض کی عدالت پیش ہونے والے شدت پسند شہری نے سوشل میڈیا میں داعش کی حمایت میں متعدد پیغامات شیئر کئے نیز حکومت کی تکفیر کے علاوہ ولی امر کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے کی کوشش کی تھی۔ ملک کے امن وامان کو بگاڑنے کے لئے ٹویٹر استعمال کیا اور دہشت گردوں کوہیرو قرار دیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جس نے قید کی سزا کے علاوہ رہائی پانے کے لئے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: