Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جد ہ میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث طلبہ کو جلدی رخصت کردیا گیا

جدہ: جدہ اور نواحی علاقوں میں منگل کو گرد وغبار کے طوفان کے باعث سرکاری ونجی اسکولوں کے علاوہ انٹر نیشنل اسکولوں میں بچوں کو جلدی چھٹی دیدی گئی۔ محکمہ شہری دفاع نے اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ گرد وغبار کی شدت کی وجہ سے بچو ں جلدی رخصت کیا جائے۔ اس پر بیشتر اسکولوں نے والدین کو ایس ایم ایس کے ذریعہ پیغام ارسال کرکے ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو لے جائیں۔ زیر نظر تصویر میں سرکاری اسکول کے طلبہ دیکھے جاسکتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج بدھ کو بھی گرد وغبار کا طوفان رہے گا۔
 

شیئر: