ریاض، نجران اورشمالی حدود میں گرد وغبار کا طوفان
ریاض: محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ ریاض، نجران اور شمالی حدود میں آج گرد وغبار کا طوفان ہوگا۔ گرد وغبار کا طوفان رات8بجے تک رہے گا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ قصیم ریجن میں رات8بجے تک موسم ابر آلود رہے گا جس کے باعث درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ تیز ہوا کی وجہ سے گرد اٹھنے کے خدشات ہیں۔مشرقی ریجن میں بھی آج کا موسم گرد آلود رہے گا۔ دوپہر 2بجے تک تیز ہوا چلے گی جس کے باعث موسم ابر آلود رہے گا۔ریجن میں شام کو درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔