جدہ، رابغ اور خلیص میں آج اسکول بند رہیں گے
گردوغبار کا طوفان آج بھی رہے گا ، شہری و غیر ملکی گھروں تک محدود رہیں
جدہ: جدہ ،رابغ اور خلیص میں آج بدھ کو اسکول بند رہیں گے ۔جدہ محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرد و غبار کے طوفان کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل کی جا رہی ہیں ۔محکمہ کے ترجمان حمود الصقیران نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بدھ کو بھی جدہ سمیت رابغ اور خلیص میں گردوغبار کا طوفان رہے گا ۔ طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کیلئے تعلیمی سرگرمیاں معطل کی جا رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ منگل کو جدہ سمیت مختلف شہروں میں گردوغبار کا طوفان رہا ۔گردوغبار کے طوفان کی وجہ سے حد نگاہ شدید طور پر متاثر رہی ۔
فوٹو: ایاز چوہدری