پنجاب میں نئے وزیراعلٰی کے انتخاب کا معاملہ ہائی کورٹ میں ہے۔ اس حوالے سے پیر 11 اپریل کو عدالت سماعت کرے گی۔
تاہم اس دوران چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب اپوزیشن لیڈر پنجاب اور وزیراعلٰی کے امیدوار حمزہ شہباز نے سنیچر کو لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ’عارضی وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کر رہے ہیں جو آئینی طور پر ایسا نہیں کر سکتے ہیں وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا: وزیراعظمNode ID: 659691
-
قومی اسمبلی: ’جدھر دیکھتا ہوں لوٹے ہی لوٹے ہیں‘Node ID: 659871
-
عمران خان کی حکومت ختم، عدم اعتماد 174 ووٹوں سے کامیابNode ID: 659891