سعودی عرب کی طرف سے جبوتی، صومالیہ اور کوسوو میں امدادی پروگرام کا آغاز
سعودی عرب کی طرف سے جبوتی، صومالیہ اور کوسوو میں امدادی پروگرام کا آغاز
پیر 11 اپریل 2022 23:10
یہ انیشیٹو انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا حصہ ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے جبوتی، صومالیہ اور کوسوو میں شاہ سلمان افطار پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت رمضان کے دوران فوڈ باسکٹ تقسیم کی گئی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تقریب کا اہتمام سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کیا تھا جس کی نمائندگی جبوتی میں مملکت کے سفارت خانے نے کی۔
تقریب میں متعدد سعودی اور جبوتی حکام موجود تھے۔
سعودی وزارت اسلامی امورودعوت و رہنمائی نے صومالیہ میں بھی دونوں ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں افطار پروگرام کا آغاز کیا۔
اس پروگرام کا مقصد مملکت کی خیراتی اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کے حصے کے طور پر رمضان کے دوران فوڈ باسکٹ تقسیم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اس سال رمضان میں مسلمانوں کے لیے 34 ممالک میں افطار پروگرام شروع کیے ہیں جس کا آغاز 2 اپریل سے ہوا اور جس سے تقریباً 1.2 ملین افراد مستفید ہوئے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پرسٹینا، کوسوو میں 200 رمضان فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جس سے ایک ہزار افراد مستفید ہوئے۔
شاہ سلمان مرکز نے نائجر کے مختلف شہروں میں 454 فوڈ باسکٹ بھی تقسیم کیں جس سے دو ہزار 270 افراد مستفید ہوئے۔
یہ امداد ’ایطام‘ انیشیٹو کا مقصد رمضان کے دوران 19 ممالک میں آٹھ ہزار 430 ٹن وزنی ایک لاکھ 56 ہزار 993 فوڈ باسکٹ تقسیم کرنا ہے جس سے نو لاکھ ایک ہزار 463 افراد مستفید ہوں گے۔
یہ انیشیٹو انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا حصہ ہے جو مملکت کی طرف سے لاگو کیا جا رہا ہے جس کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کرتا ہے۔